وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر کی شہادت پر دکھ کا اظہار

بدھ 15 مئی 2024 17:04

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ژوب میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر بابر کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس عظیم قربانی پران کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہا کہ پوری قوم دشمن کی پشت پناہی کے حامل شرپسندوں کے حملوں کا سامنا کرنے والے بہادر فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے ، وزیر اعلی نے میجر بابر شہید کے پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار اور ان کی بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں