دیامر،تھور کے عوام کیلئے خوشخبری،واپڈا اسپتال تھور جلد آپریشنل ہورہا ہے،ترجمان واپڈا

بدھ 15 مئی 2024 22:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) دیامر،تھور کے عوام کےلیے خوشخبری،واپڈا اسپتال تھور بہت جلد آپریشنل ہونے جارہا ہے۔ترجمان واپڈا برائے دیامر بھاشا ڈیم کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ نے واپڈا کالونی تھورمیں 30 بیڈز واپڈا اسپتال کے لیے ڈاکٹروں کی تعیناتی کردی ہے۔ چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کی ہدایت اور منظوری کے بعد واپڈا نے تھور اسپتال کےلیے ابتدائی طور پر تین ایڈیشنل کنسلٹنٹ سرجن، دومیڈیکل اسپیشلسٹ، اور تین سینئرمیڈیکل آفیسرز جن میں ایک خاتون میڈیکل آفیسر بھی شامل ہے واپڈا اسپتال تھور میں تعیناتی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

واضح رہےکہ واپڈا کالونی تھور میں قائم اسپتال میں واپڈا ملازمین کے ساتھ ساتھ تھورسمیت قریبی علاقوں کے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واپڈا کالونی تھور میں قائم اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، او ٹی ایس،ریڈیالوجی، پیتھالوجی، ڈینٹل کے شعبے قائم کیے جارہےہیں۔ اسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے لیے فارمیسی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

واپڈا کالونی تھور میں اسپتال کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تھور کے عوام اور عمائدین کا کہنا ہے کہ تھور میں اسپتال کے قیام سے گھر کی دہلیز پر ہی علاج معالجے اور بہترین طبی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔ تھور کے عوام وعمائدین نے اسپتال کے قیام پر بالخصوص چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر دیامر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی عامر بشیر چودھری اور جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر نزاکت حسین کا شکریہ ادا کیا ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں