سیکرٹری ٹرانسپورٹ رحمان شاہ کی زیر صدارت صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کا اجلاس

بدھ 22 مئی 2024 16:56

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان رحمان شاہ کی زیر صدارت صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان ابوبکر صدیق خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ معظم علی احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ڈویژن میر انتخاب الحق سیکشن افسر محکمہ داخلہ گلگت بلتستان یاسر حسین، جنرل منیجر نیٹکو،ڈپٹی کمشنر کا نمائندہ اس کے علاوہ صدر ٹرانسپورٹ آنرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن گلگت بلتستان، صدر ڈرائیور یونین گلگت بلتستان،صدر سوزکی ڈرائیور یونین گلگت سٹی اس کے علاوہ دیگر نمائندے شریک ہوئے۔

اس دوران حالیہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات میں میں کمی کے پیش نظر تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی مشاورت سے ڈیزل گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد اور پیٹرول کی گاڑیوں کے کرایوں میں 3 فیصد کمی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز فارورڈنگ کے کرایہ ناموں میں کمی کے بعد اشیاء خوردونوش،تعمیراتی سامان،(سیمنٹ،سریا و دیگر) پھل و سبزیوں کے قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی جس سے عام عوام تک فائدہ پہنچ جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں