آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڑ کے زیر اہتمام جوش گیمز گلگت میں اختتام پذیر ہوگئے

بدھ 3 جنوری 2024 23:09

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2024ء) آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڑ کے زیر اہتمام جوش گیمز گلگت میں اختتام پذیر ہوگئے۔ شاہ کریم ہاسٹل کنوداس گلگت میں منعقدہ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و حقوق نسواں دلشاد بانو اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ میر محفل تھے۔ مہمان خصوصی دلشاد بانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت سب سے بڑی نعمت ہے۔

صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم کا ہونا لازمی ہے جس کے لیے سپورٹس کلیدی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا آغا خان سپورٹس بورڑ ہمیشہ سے کھیلوں کی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہا ہے۔ جوش گیمز کے تحت بوائز اور گرلز کا مختلف گیمز میں حصہ لینا ایک اچھا اقدام ہے۔ وہ دن دور نہیں جب مقامی کھلاڑی ملکی سطح پر کھیلیں گے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

آغا خان سپورٹس بورڈ نوجوانوں میں کھیلوں کے ذریعے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نوجوان کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں اپنا اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔ تقریب کے دوران دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔صوبائی وزیر سماجی بہبود دلشاد بانو اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں