استور ،شدید برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں

کئی بالائی علاقوں میں 2 فٹ تک برفباری ہو چکی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر

جمعہ 11 دسمبر 2020 16:04

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2020ء) ضلع بھر میں رات سے شروع ہونے والاشدید برفباری کا سلسلہ دن کو بھی جاری رہا جس کے باعث بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔کئی بالائی علاقوں میں 2 فٹ تک برفباری ہو چکی ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہو ا ہے۔

(جاری ہے)

لوئردیر اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی اور پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔

دوسری جانب کوڑک ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی اور توبہ اچکزئی، خواجہ عمران میں برفباری سے رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو گئی۔ قلعہ عبداللہ، پشین، سرانان، بوستان، چمن اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش وبرفباری کے باعث سردی کی نئی لہر اور یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں