ہسپتال آنے والے ہر مریض کو پوری توجہ دے کر انہیں طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے، کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن

بدھ 15 مئی 2024 23:20

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویثرن نوید حیدر شیرازی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کااچانک دورہ کیا۔اس موقع پرڈاکٹرنزہت ہسپتال میں مریضوں کوچیک کرنے کی بجائے موبائل فون کے بے جااورغیرضروری استعمال میں مصروف تھیں اورہسپتال میں مریضوں کے بیٹھنے کیلئے مناسب انتظام نہ تھا اور سخت گرمی کے موسم میں ان کے پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی نہ تھا پنکھے بھی خراب اوربند تھے۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہ تھااس صورتحال پر کمشنر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر مدثر اقبال اورڈاکٹر نزہت کی خدمات فوری طورپرسرنڈرکرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں محکمہ صحت کورپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے اور مخلوق خداکے دکھ درد کو کم کرنے کے سلسلہ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو اپنی خدمات کا ادراک کرتے ہوئے اسے عوامی امنگوں کے مطابق بنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب مریضوں کو علاج معالجہ کی ہرممکن سہولت کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز اور وسائل فراہم کر رہی ہے اورڈاکٹرز وسٹاف کا فرض بنتا ہے کہ وہ مریضوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوئے ہسپتال آنے والے ہر مریض کو پوری توجہ دے کر انہیں طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں