اسسٹنٹ کمشنرگجرات کا تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ

ہفتہ 11 مئی 2024 21:00

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا ، صفائی کی صورتحال اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے ہسپتال میں مریضوں کوفراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا،بلال زبیر نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹرز و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال میں موجود رہیں، غیر حاضر و غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں