بنیادی مراکز صحت میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،اسسٹنٹ کمشنر

پیر 20 مئی 2024 19:20

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر تابش محمود بٹ نے بنیادی مرکز صحت دولت نگر کا دورہ کیا، بنیادی مرکز صحت کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

صفائی کی صورتحال، ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری چیک کی ، مریضوں سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر تابش محمود بٹ نے بنیادی مراکز صحت میں فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تابش محمود نے کہاکہ بنیادی مراکز صحت میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈاکٹرز و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال میں موجود رہیں، غیر حاضر و غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں