غیرقانونی ماہیگیری سے مقامی ماہی گیر پریشان ،محکمہ فشریز ماہی گیروں کے روز گار کو تحفظ دے بصورت دیگر سخت احتجاج کرینگے، آدم قادربخش

جمعہ 17 مئی 2024 23:24

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) غیرقانونی ماہیگیری کی وجہ سے مقامی ماہی گیر سخت پریشان ہیںمحکمہ فشریز ماہی گیروں کی روز گار کو تحفظ دے بصورت دیگر محکمہ فشریز کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔نیشنل پارٹی ماہی گیروں کی روز گار کے تحفظ کی ضامن ہے وہ کسی کو کسی قسم کی غیرقانونی شکار کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی فشریز سیکریٹری آدم قادربخش نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادرافتخاربادینی سے انکے آفس میں ملاقات کے دوران کی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے صوبائی فشریز سیکریٹری آدم قادربخش اور نیشنل پارٹی کے سینئر رہنمائ مجید عبداللہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادرافتخاربادینی سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گزشتہ روز گوادر کے ساحل پدی ذر پر ساحل گجہ ٹرالرز کی موجودگی اور غیرقانونی شکار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے گوادر کے سمندر میں گجہ ٹرالرز اتنے قریب نہیں آتے لیکن اب وہ بلکل گوادر ساحل کے عین قریب غیرقانونی شکار کررہے ہیں۔

اس معاملے ساحل پر محکمہ فشریز کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا غیرقانونی شکار کی وجہ سے مقامی ماہی گیر سخت پریشان ہیں۔ ساحلی علاقوں کے 80 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش ماہی گیری ہے، نیشنل پارٹی ماہی گیروں کی روز گار کے تحفظ کی ضامن ہے وہ کسی کو کسی قسم کی غیرقانونی شکار کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ محکمہ فشریز ماہی گیروں کی روز گار کو تحفظ دے بصورت دیگر محکمہ فشریز کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرینگے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز گوادر نے کہا کہ محکمہ فشریز کے پاس وسائل کی کمی ہے اسکے باوجود غیرقانونی شکار کرنے والوں کے خلاف ایک ٹاسک فورس بنایا ہے ٹاسک فورس سمندری حیات اور ماہی گیروں کی روزگار حفاظت کے لیے سمندر میں گشت کرتی ہے ہمیں جیسے اطلاع ملی ہم نے فشریز ٹاسک فورس اور پیٹرولنگ ٹیم کے ساتھ رابطہ کیا۔ محکمہ فشریز غیرقانونی شکار کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اس موقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز لعل بخش، ریاض اور قمبر نثار بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں