یونیورسٹی آف گوادر کیطلبا کی پورٹ مینجمنٹ میں انٹرن شپ مکمل

بدھ 22 مئی 2024 21:00

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) یونیورسٹی آف گوادر (یو او جی)کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (پی سی ٹی اینڈ وی آئی) کے ہوٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپیٹلیٹی ڈیپارٹمنٹ کے طلبا نے گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی ای)اور چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی)میں اپنی چار ماہ کی انٹرن شپ مکمل کر لی ہے۔گوادر پرو کے مطابق انٹرن شپ پروگرام میری ٹائم اینڈ پورٹ مینجمنٹ کے طلبا کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ انہیں انمول تجربہ اور گوادر پورٹ کے متحرک ماحول میں حقیقی دنیا کے کاروباری آپریشنز سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

گوادر پرو کے مطابق صنعت کے ماہرین اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کی رہنمائی میں طلبا کو پورٹ مینجمنٹ، لاجسٹکس اور میری ٹائم آپریشنز کے مختلف پہلوں بارے جانکاری کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق انٹرن شپ پروگرام کے دوران، طلبا نے سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج میں حصہ لیا، جس میں بندرگاہ کے آپریشنز، لاجسٹکس مینجمنٹ، اور انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہیں لیکن یہ صرف ان شعبوں تک محدود نہیں۔

گوادر پرو کے مطابق پی سی ٹی اینڈ وی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے انٹرن شپ پروگرام کی کامیاب تکمیل پراطمینان کا اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر بندرگاہ علاقائی تجارت اور رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس انٹرن شپ پروگرام کی کامیابی سے تکمیل پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور صنعتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کو واضح کرتی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق یونیورسٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہوٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپیٹیلیٹی کمپلیٹ انٹرن شپ کے طلبا کے ایک اور گروپ نے چائنا بزنس سینٹر میں انٹرن شپ مکمل کی۔ انٹرن شپ کے دوران، طلبا کو بزنس مینجمنٹ، مہمان نوازی کی خدمات، اور کسٹمر ریلیشنز کے مختلف پہلوں بارے جانکاری فراہم کی گئی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں