گوادر ،پاک چین دوستی فٹ بال میچ ( کل ) کھیلا جائے گا

میچ کا انعقاد پاک چین دوستی اور تعلقات کی 71ویں سالگرہ کے ضمن میں کیا جارہا ہے

منگل 13 ستمبر 2022 12:45

گوادر ،پاک چین دوستی فٹ بال میچ ( کل ) کھیلا جائے گا
گوادرر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2022ء) گوادر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک چین دوستی فٹ بال میچ میرن ڈرائیوروڈ پر واقع فٹسال اسٹیڈیم میں کل ( بدھ) کو کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ چین کے تعاون کے ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے کھیلا جائے گا ۔ اس کا اہتمام پاک چین دوستی اور تعلقات کی 71ویں سالگرہ کے ضمن میں کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے کہاکہ ا س طرح کے کھیلوں کا انعقاد کی اشد ضرورت ہے ،اس سے چین کو ایک بھرپور موقع ملے گا کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ اپنا تعلق بڑھائے اور سماجی رابطہ کو مستحکم کرے ۔ اس طرح کی مثبت سر گرمیا ں پاک چین دوستی کو دوام بخشنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گوادر کے سیکرٹری جنرل نذیر نے کہا کہ مالی مسائل گوادر کی سطح پر قومی قد کاٹھ کے فٹ بال کے کھلاڑی پیدا کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

چین کے تعاون سے اس طرح کے فٹ بال میچ کے انعقاد سے گوادر کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کو نتیجہ خیز مواقع میسر آئیں گے ۔ گوادر کی نوجوان نسل چین اور گوادر فٹ بال ایسوسی ا یشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایونٹ میںچار ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں