وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیلئی20 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی

منگل 31 جنوری 2017 15:03

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیلئی20 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی
پنڈی بھٹیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی سازو سامان کی فراہمی کیلئی20 لاکھ روپے کی منظوری دے دی ہے ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ملک محمد یونس کھوکھر نے بتایا کہ مذکورہ رقم سے بچہ وارڈ ، آپریشن تھیٹر کی بہتری، اورآکسیجن کا جدید سپلائنگ یونٹ لگا یا جائے گا اور ایمرجنسی وارڈ میں بھی مزید بہتری لائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور موجودہ نظام میں بہتری لانے کے پروگرام پر عمل درآمد ہورہا ہے جس سے ہسپتال کی اپ گریڈیشن میںبتدریج اضافہ ہور ہا ہے ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں