صوبہ بھر کی طرح ہری پور میں بھی سستا آٹا کی فراہمی کا عمل شروع

بدھ 15 جنوری 2020 15:28

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) صوبائی حکومت کے اقدامات کی روشنی میں صوبہ بھر کی طرح ہری پور میں بھی سستا آٹا کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیراز انور خان نے صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی اور ڈائریکٹر فوڈ میاں عبدالقادر کی ہدایت پر ضلع بھر میں درجنوں سیل پوائنٹ پر آٹا فراہم کرنا شروع کر دیا ہے، عوام کی کثیر تعداد نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سستے آٹے کی فراہمی کیلئے متعین کردہ سیل پوائنٹ کارخ کر لیا ہے جہاں پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامی افسران نے ضلع بھر میں گورنمنٹ کے متعین کردہ نرخ سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا عندیہ دیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں