ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس، نئے ممبران کی رکنیت کی منظوری

پیر 12 اکتوبر 2020 13:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو باڈی اجلاس میں نئے ممبران کی رکنیت کی منظوری دیدی، سیکرٹری جنرل اور اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتی میں توسیع، چیمبر کی آمدنی میں اضافہ اور ممبران کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر چیمبر شہباز مجید شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر امجد علی چغتائی، نائب صدر ذیشان طارق، سابق صدور ملک عاشق اعوان، سید صفدر زمان شاہ، حاجی فخر عالم اعوان، ڈاکٹر امجد قریبی، ملک محمد نذیر، حاجی عطائ الرحمن، شیخ الیاس، ایگزیکٹو ممبران محمد سلیم اعوان، ضیائ الرحمن خان، ساجد نسیم، ملک عبدالواحد، ثاقب عمران اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں سابق اجلاس کی توسیع، ایسوسی ایٹ کلاس کے 10 اور کارپوریٹ کلاس کے دو نئے ممبران کی ممبر شپ کی منظوری دیدی گئی۔ سیکرٹری جنرل اور اسسٹنٹ سیکرٹری کی تعیناتی میں توسیع ایک سال کی توسیع کی منظوری، کارپوریٹ کلاس کے ممبران کی تعداد بڑھانے اور چیمبر کی آمدن میں بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں