حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے عہدیداران و ممبران کے وفد کی ڈی آئی جی ہزار ہ سے ملاقات

جمعرات 2 مارچ 2023 17:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2023ء) حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور کے وفد نے چیئرمین ملک عاشق اعوان کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان سے ملاقات کی اور سکیورٹی وہ دیگر اہم امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین ملک عاشق اعوان نے ڈی آئی جی ہزارہ کو ہزارہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے تمام صنعت کاروں اور تاجروں کو ہر ممکنہ جانی و مالی تحفظ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

سرمایہ دار اسی طرح سرمایہ کاری کرکے صنعتیں لگائیں تو لوگوں کومزید روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جس سے معاشرے میں جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی۔ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور اور پولیس کے درمیان بہترین روابط قائم ہے اور مستقبل میں بھی انکو مزید مستحکم بنایا جائے گا تاکہ درپیش مسائل دونوں کے باہمی مشاورت سے حل کیئے جائیں۔ صنعت کار اپنے زیر نگرانی کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی ورکرز کے مکمل کوائف پولیس کو مہیا کیا کریں اور پولیس کے زریعے انکی پولیس تصدیق کو بھی ممکن بنا لیا کریں تاکہ کوئی جرائم پیشہ شخص ورکر کی شکل میں چھپ نہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں