یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام ”میڈیکل لیب سائنسز میں چیلنجز اور اختراعات“ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

ہفتہ 2 دسمبر 2023 18:49

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2023ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے زیراہتمام ”میڈیکل لیب سائنسز میں چیلنجز اور اختراعات“ پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔ شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب نے میڈیکل لیبارٹری سائنسز ڈومین کے اندر مختلف شعبوں کے معزز پیشہ ور افراد، محققین اور ماہرین کو اکٹھا کیا۔

اختتامی تقریب کی خاص بات کلیدی مقررین کا ممتاز پینل تھا جنہوں نے اپنی مہارت اور بصیرت کا اظہار کیا۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے ڈاکٹر انیلہ جاوید، شعبہ کیمسٹری سے ڈاکٹر صائمہ ناز، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور (فیصل آباد کیمپس) کے شعبہ مالیکیولر پیتھالوجی سے مبارک زیب، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان سے شاہ محمد، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کراچی سے عباسی اور ہری پور یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے محمد حسن نے اپنی پراثر پیشکشوں سے اس موقع کو خوب محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

کلیدی مقررین نے مختلف موضوعات کا احاطہ کیا اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور میڈیکل لیب سائنسز کے شعبہ میں جدید حل پیش کیا۔ شرکاءکو علم اور مہارت کی دولت سے مالا مال اور بامعنی بات چیت اور تعاون کو فروغ دیا گیا۔شرکااور مقررین نے یکساں طور پر نیٹ ورکنگ اور سیکھنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے اس کے کامیاب انعقاد کیلئے ایونٹ کی تعریف کی۔

یونیورسٹی آف ہری پور ان تمام شرکا، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اس افتتاحی بین الاقوامی کانفرنس کی کامیابی میں تعاون کیا۔ ایونٹ کے اختتام پر یونیورسٹی مستقبل کی ان کوششوں کی منتظر ہے جو میڈیکل لیب سائنسز کی حدود کو آگے بڑھاتی رہیں اور صحت کی دیکھ بھال کی جدت طرازی کے وسیع تر منظر نامے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں