ہری پور، ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی، گھر پر لگی آگ پر قابو پا لیا

بدھ 11 اکتوبر 2023 20:15

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2023ء) ہری پور میں ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے گھر پر لگی آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کے موضع گدوالیاں گاں میں احسان نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔آگ لگنے سے گھر کے دو کمرے متاثر ہوئے۔ریسکیو ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا اور گھر کے دیگر کمروں اور نزدیکی گھروں کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں