ہری پور ، سٹی پولیس نے 7 جواریوں کو گرفتار کر لیا، داؤ پر لگی رقم برآمد

پیر 23 مئی 2022 11:48

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ہری پور میں سٹی پولیس نے جوا کی محفل الٹتے ہوئے 7 جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مجموعی طور پر داؤ پر لگی رقم 45 ہزار اور ایک جوڑی تاش برآمد کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس کو دوران گشت اپنے ذرائع سے معلومات ملی تھیں کہ چند اشخاص نے پنڈی اڈہ میں جوا کی محفل سجا رکھی ہے، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ڈی ایس سرکل ہیڈ کواٹر فدا محمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور کی نگرانی میں ہمراہ دیگر نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے 7 جواری جو تاشوں پر جوا کھیلنے میں مصروف تھےکو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی تفتیش پر انہوں نے اپنے نام ذیشان ولد محمد شہباز سکنہ محلہ اکبر آباد تلوکر روڈ، محسن اسلم ولد محمد اسلم سکنہ سکندر پور، عاصم جاوید، عاقب جاوید و عاطف جاوید پسران جاوید اختر ساکنان محلہ قتیل شفائی، حماد جاوید ولد جاوید اقبال سکنہ محلہ قدیمی اور سعد علی ولد اللہ دتہ سکنہ محلہ موتیاں کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم مبلغ 45 ہزار روپے اور ایک جوڑی تاش قبضہ پولیس کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف 5 جی او کے تحت تھانہ سٹی ہری پور میں مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں