تحریک انصاف کے دور میں علاقہ تناول میں صدیوں کی محرومیوں کا خاتمہ بہت جلد ممکن ہو گا،صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان

جمعہ 22 مارچ 2019 23:00

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) تحریک انصاف کے دور میں علاقہ تناول میں صدیوں کی محرومیوں کا خاتمہ بہت جلد ممکن ہو گاصوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان نے تناول میں ہنگامی دورے کر کے ثابت کر دیا کہ وہ یونین کونسل لدڑمنگ سمیت علاقہ تناول کے عوام کو ترقی یافتہ اقوام کی صفحوں میں شامل کرنے کے لیے کو شاں ہیںیو سی لدڑمنگ سمیت تناول کے لیے اربوں روپے کے فنڈز مختص کرناصوبائی وزیر اکبر ایوب خان کا تاریخی اقدام ہے ان خیالات کا اظہار ممبر تحصیل کونسل یونین کونسل لدڑ منگ صالح محمد خان تنولی آف بدھوڑہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا دور علاقہ تناول کی تینوں یونین کونسلوں کے لئے مثالی اور تاریخی دور ثابت ہوگا صوبائی وزیر اکبر ایوب خان اور یوسف ایوب خان تناول کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں جوکہ لائق تحسین ہے انھوں نے مزید کہا کہ بدھوڑہ مقام پر منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کر نے پرصوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان وفاقی وزیر عمر ایوب خان تحریک انصاف کے راہنما یوسف ایوب خان اور چیف آف تناول نوابزادہ صلاح الدین سعید تنولی سمیت علاقہ تناول کے تمام معززین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںانھوں نے یکے بعد دیگرے صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان کو تناول کے ہنگامی دورے کر نے اور علاقہ تناول کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں کے فنڈز مختص کرنے کو تناول کے لیے لائق تحسین قرار دیا انھوں نے تحریک انصاف کی حکومت کو تناول کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے سنہری اور تاریخی حکومت قرار دیا انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیرمواصلات اکبر ایوب خان کے اربوں روپے فنڈز سے علاقہ تناول میں ترقی کا نیا باب شروع ہوگا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ اکبر ایوب خان نے اربوں روپے کے فنڈز علاقہ تناول کی یونین کونسل لدڑمنگ کلنجر اور بیڑ کے لیے مختص کر رکھے ہیں جن کی مدد سے علاقہ تناول کے تما م دیہاتوں کے عوام کے لیے سڑکوں کی از سر نو تعمیر تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے میگا پروجیکٹ شروع کیئے جائیں گے جس سے علاقہ تناول میں خوشحالی اور تعمیر وترقی کا نیا باب شروع ہوگا اور صدیوں کی پسماندگی سے عوام کو نجات حاصل ہو گی انھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے اب تک اربوں روپے کے فنڈز تناول کے لیے مختص کر رکھے ہیں جن میں سے چند روز قبل کروڑوں روپے کی سکیموں کے ٹینڈر شائع ہو چکے ہیں جو کہ لائق تحسین ہیں انھوں نے صوبائی وزیر اکبر ایوب خان کے تناول کے ہنگامی دوروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ اپنی گونا گون مصروفیات میں سے وقت نکال کر تناول میں دورے کر کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں آخر میں انھوں نے تحریک انصاف کے موجودہ دور حکومت کو تناول کے سنہری اور تاریخی دور حکومت قرار دیا ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں