تھانہ خانپور پولیس نے غیر قانونی قیمتی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 8 مئی 2024 16:59

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) تھانہ خانپور پولیس نےجنڈیال چیک پوسٹ پر دوران ناکہ بندی غیر قانونی قیمتی لکڑ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

انچارج چندیال چیک پوسٹ اسسٹنٹ سب انسپکٹرطفیل احمد نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی دوران ناکہ بندی کیری ڈبہ میں غیر قانونی قیمتی لکڑ سمگل کی کوشش ناکام بنا دی ۔گاڑی ڈرائیور زاہد ولد منصف سکنہ قلندرآباد کو گرفتار کرکے مذید قانونی کاروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا۔ \378

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں