ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل کا سبزی و فروٹ منڈی ہری پور کا دورہ

ہفتہ 18 مئی 2019 14:05

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان جمیل نے سبزی و فروٹ منڈی ہری پور کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور عدنان جمیل نے اچانک فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور پھل اور سبزیوں کی قیمتیں چیک کیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ریٹ سے زائد قیمتوں پر سبزی، پھل اور گوشت فروخت کرنے پر دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ اس موقع پر خریداری کرنے والے افراد سے بھی قیمتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سمیت نشاندہی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں