ہری پور،گورنمنٹ ڈگری کالج گندف میں کلاسوں کا اجرا نہ ہونے سے اہل علاقہ تذبذب کا شکار

بدھ 22 مئی 2019 23:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) گورنمنٹ ڈگری کالج گندف میں کلاسوں کا اجرا کیا جائے، کالج کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد بھی کلاسوں کے شروع نہ ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ تذبذب کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونین کونسل کلنجر کے موضع گندف (چاند گلی) کے مقام پر تیار کیا جانے والا خوبصورت کالج فنکشنل نہ ہونے کی وجہ سے طلباء اپنے تعلیمی سفر میٹرک کے بعد ختم کر دیتے ہیں، شہر سے دور آباد یونین کونسلوں میں معیاری تعلیم اور اعلیٰ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے عوام علاقہ تیزی سے شہریوں کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جس سے شہری آبادی پر بوجھ بڑھ رہاہے۔

یونین کونسل کلنجر کے سنجیدہ حلقوں نے صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان سے درخواست کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر گورنمنٹ ڈگری کالج گندف میں امسال کلاسوں کا اجرا یقینی بنائیں تاکہ پسماندہ یونین کونسلوں کے طلباء پڑھ لکھ کر پسماندگی کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں