غازی پولیس کا جرائم پیشہ ٖعناصر کے خلاف کریک ڈائون ، اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 24 جون 2019 20:04

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) غازی پولیس کا جرائم پیشہ ٖعناصر کے خلاف کریک ڈائون ، اسلحہ و منشیات برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ غازی رزاق خان نے مختلف کارروائیوں کے دوران 30 بور کے تین پستول بمعہ 142کارتوس، ایک کلاشنکوف بمعہ 40کارتوس، ایک رائفل 222 بمعہ 30 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 15AAاور 21AAکے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ پولیس نی875گرام چرس اور 1212گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اُنکے خلاف 9Cاور 3/4کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں