صنعت کار ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، صوبائی مشیر صنعت عبدالکریم خان

پیر 24 جون 2019 22:58

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) صوبائی مشیر صنعت، تجارت و لیبر عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ صنعت کار ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، صنعت کا پہیہ چلنے سے عوام کا روزگار وابستہ ہے، حکومت صنعت کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی پالیسی پر گامزن ہے، حکومت صنعت کاروں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی رکاوٹ و کوتاہی برداشت نہیں کرے گی۔

وہ سوموار کو حطار انڈسٹریل اسٹیٹ اکنامک زون کے دورہ کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انگلش بسکٹ میں ہونے والی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ کمیٹی کے سینئر منیجر قاضی قیصر یاسین نے صوبائی مشیر صنعت، تجارت و لیبر عبدالکریم خان سے انگلش بسکٹ کی ایم ڈی ڈاکٹر زیلف منیر سے تعارف کروایا۔ صوبائی مشیر صنعت، تجارت و لیبر عبدالکریم خان نے انہیں اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کا دارومدار اس کی معیشت پر ہوتا ہے، صنعت کا پہیہ گومے گا تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا، صنعتیں ملکی معیشت میں بہتری سمیت ملک سے بیروزگاری کے خاتمہ میں بڑی معاون ثابت ہوتی ہیں، ان سے بہت سے افراد کا روزگار وابستہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں