ضلع بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران سترہ نئے مریضوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی

ہفتہ 14 نومبر 2020 18:52

ہری پور۔14نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14نومبر2020ء) :ضلع بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران سترہ نئے مریضوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ سولہ مریض صحت یاب ہوئے تفصیلات کے مطابق ضلع بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران سترہ نئے مریض میں کروناوائرس کی تصد  یق  ہوگئی ہے ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرحسنین رضاترابی کاکہناہے کہ متاثرہ مریض کاتعلق نڑتوپہ،پنڈہاشم خان،محلہ راجہ آباد،ٹی آئی پی،محلہ چوکی پولیس،کنڈغازی،کانگڑہ کالونی،آلولی،درویش اورریلوے روڈسے ہے جبکہ سولہ کروناوائرس کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں کروناوائرس کی وباء دوبارہ سراُٹھارہی ہے لہذاعوام احتیاطی تدابیراختیارکریں اورحکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیزپرعملدرآمدکرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھیں،رش والی جگہوں پرجانے سے گریزکریں تاکہ کروناکے دوبارہ بڑھتے ہوئے کیسزکوروکاجاسکے۔



متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں