ہری پور: ٹریفک انچارج زون ٹو کی سکول کے بچوں کوبسوں کی چھتوں پربٹھانے والے ڈرائیورزکے خلاف کاروائیاں، جرمانے عائد کئے

بدھ 29 مارچ 2023 19:14

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) ٹریفک انچارج زون ٹو نے سکول کے بچوں کوبسوں کی چھتوں پربٹھاکرلیجانے والے ڈرائیورزکے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں ،عوامی شکایات اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں انچارج ٹریفک زون ٹوخانپورانسپکٹرتنویر نے دیگر ٹریفک سٹاف کے ہمراہ سکول کے بچوں اور دیگر سواریوں کو بسوں کی چھتوں پر بٹھا کر لے جانے والوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے جرمانے عائد کیے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں رکشہ سٹینڈ اور دیگر ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے اور حادثات کی روک تھام کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں