ٹی آئی پی پولیس کا امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:47

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں تھانہ تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

دوران سرچ 30/40 گھروں کی چیکنگ کے دوران غیر قانونی اسلحہ 03 بندوقیں ،01 پستول اور مختلف بور کے 13 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں