ہری پور پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

منگل 23 اپریل 2024 13:09

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او سلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سیف الرحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث انور خان ولد منور خان سکنہ محلہ خندق کوٹ کو گرفتار کر کے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں