اسسٹنٹ کمشنرغازی فضہ محسن کی تحصیلدارغازی، گرداورسرکل غازی وناڑہ امازئی اورجملہ پٹواریان کے ساتھ اجلاس

بدھ 24 اپریل 2024 14:12

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن کے زیر صدارت تحصیلدار غازی، گرداور سرکل غازی و ناڑہ امازئی اور جملہ پٹواریان کے ساتھ اجلاس ہوا ۔ میٹنگ میں نقشہ ج، ٹیکس کلیکشن، ڈینگی ایکشن پلان اور دیگر ریونیو امور زیر بحث آئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر غازی نے سٹاف کو اس سلسلہ میں خصوصی ہدایات جاری کیں۔

عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن نے تحصیل غازی میں تندور مالکان کے خلاف کارروائی کی اور ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر تین تندورں کو سیل کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگی روٹی فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق روٹی فروخت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں