ہری پور، جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 21:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وکلاء کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا۔ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر کی ہدایت پر ہری پور ٹریفک پولیس نے وکلاء کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے۔ڈی ایس پی ٹریفک شہزادی نوشاد گیلانی نے وکلاء سے ڈرائیونگ ٹیسٹ ،اشاروں کا ٹیسٹ لیا ۔

۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور کی جانب سے میڈیکل سٹاف نے بھی وکلاء کا میڈیکل ٹیسٹ لیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے وکلاء کو حادثات کی روک تھام اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اسد سعید خان اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈی پی او ہری پور اور ڈی ایس پی ٹریفک کی وکلاء کے لیے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔صدر بار ہری پور نے وکلاء کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں