شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

اتوار 19 مئی 2024 20:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد ،مقدمہ درج رجسٹر۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ اعجاز حیدر نے ہمراہ نفری پولیس کے ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ صدیق شاہ کی زیر نگرانی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان ثناء الحق ولد نثار الحق ،احسان ولد محمد شوکت ،عثمان ولد پپو ،عادل اور محمد وسیم ولد فیاض ساکنان قاضیاں کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں