ہری پور،غازی پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار، 3 کلو 833گرام ہیروئن اور 93 گرام آئس برآمد

جمعہ 24 مئی 2024 21:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) تھانہ غازی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ غازی کیڈٹ عامر خان نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ غازی و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث عاقب علی ولد منصف خان سکنہ جلو کو گرفتار کرکے قبضہ سے 2 کلو 368 گرام ہیروئن اور 93 گرام آئس اورظہور علی ولد فضل الہی سکنہ مردان حال مبین بانڈہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1 کلو 465 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا ۔\378

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں