حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 4گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا

جمعہ 24 مئی 2024 23:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور کی فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا،ریسکیو1122 ہری پور کے مطابق حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ہوریزون پیپر مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹر ٹیمیں ہری پور اور خانپور اسٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا،ریسکیو ٹیموں نے 4 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد پیشہ وارانہ انداز میں 40 ہزار لیٹر پانی کی مدد سے آگ پر مکمل طور پر قابو پایا،آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 2 فائر وہیکل اور 08 ریسکیو اہلکاروں نے حصّہ لیا،ابتدائی معلومات کے مطابق آگ فیکٹری کے پاور جنریشن یونٹ ایریا میں رکھے گئے ایندھن میں لگی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں