تربیلا اور منگلا ڈیمز میں قابل استعمال پانی کی مقدار انتہائی کم سطح پر آگئی

ہفتہ 31 دسمبر 2016 14:34

تربیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2016ء) تربیلا اور منگلا ڈیمز میں قابل استعمال پانی کی مقدار انتہائی کم سطح پر آگئی ہے ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دونوں ڈیمز میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 13 لاکھ 46ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جو پچھلے سال 31دسمبر کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ تربیلا میں پانی انتہائی کم سطح سے 39 فٹ اور منگلا 62 فٹ ریکارڈ کی گئی ۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح ایک ہزار 419 اعشاریہ 22 فٹ ہے جو انتہائی کم سطح سے 39 فٹ اوپر ریکارڈ کی گئی ۔ڈیم کاڈیڈ لیول ایک ہزار 380 فٹ ہے ۔ تربیلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 91 ہزارایکڑ فٹ رہ گیا اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 102 فٹ ہے جو انتہائی کم سطح سے 62 فٹ اوپر دیکھی جا رہی ہے ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 55 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق خشک موسم اور بارشیں نہ ہونے کے سبب پچھلے سال کے مقابلے میں دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں بڑی کمی آئی ۔تربیلا میں پچھلے سال 31 دسمبر کے مقابلے میں ا?ج کے دن پانی کی سطح میں 70 فٹ کا بڑا فرق ریکارڈ کیا گیا ۔اسی طرح منگلا میں 2015 کے مقابلے میں 31 دسمبر 2016 کو پانی کی سطح 77 فٹ ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں