ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف ہری پور کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل بوائز فٹ بال چیمپئن شپ مقابلے

اتوار 1 جنوری 2023 17:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2023ء) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف ہری پور کے زیر اہتمام سالانہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں سوشل سائنسز، آئی ٹی، فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز گرین اور آئی ٹی ریڈ کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمن کی سرپرستی میں ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام اور ڈپٹی ڈائریکٹر رفیق خان کی نگرانی میں منعقدہ انٹر ڈیپارٹمنٹل بوائز فٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں سوشل اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز نے فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

سوشل سائنسز کی جانب سے اسد اور الیان نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں آئی ٹی اینڈ نومیریکل سائنسز نے بائیولوجیکل اینڈ میڈیکل سائنسز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

آئی ٹی کی جانب سے عثمان نے دونوں گول کیے۔تیسرے میچ میں آئی ٹی اینڈ نومیریکل سائنسز ریڈ نے سوشل اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز بلیو کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے سے شکست دی۔آئی ٹی کی طرف سے عاطف نے گول کیا۔ چوتھے میچ میں فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز گرین اور بائیولوجیکل اینڈ میڈیکل سائنسز یلو کے مابین میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول سے برابر رہا۔پنلٹی ککس پر فزیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ارسلان اور علی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں