تحصیل غازی میں بابا پریمیرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سزن 3 کا فائنل بابا الیون نے جیت لیا

پیر 21 اگست 2023 18:44

تحصیل غازی میں بابا پریمیرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سزن 3 کا فائنل بابا الیون نے جیت لیا
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2023ء) تحصیل غازی میں بابا پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3 کا فائنل بابا الیون نے دس رنز سے جیت لیا۔فائنل میچ بابا الیون غازی اور سجاد الیون غازی کے مابین کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ غازی میں جاری بابا پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سزن 3 اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بابا الیون غازی اور سجاد گجر الیون غازی کے مابین کھیلا گیا۔

شائقین کی بڑی تعداد نے فائنل دیکھا۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیف آرگنائزر شہر یار و انکی ٹیم نے فائنل میچ کے موقع بہترین انتظامات کئے گئے۔ فائنل میچ بابا الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 154 رنز سکور کئے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سجاد گجر الیون ٹارگٹ حاصل نہ کر سکا 144 رنز سکور کر سکی اس طرح بابا الیون نے فائنل میچ دس رنز سے جیت کر ٹورنامنٹ کے چمپئین کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق امیدوار تحصیل چیئرمین غازی خیام اسلام، شاہد اقبال، سادات گروپ کے چیئرمین سید اختر شاہ،این سی چئیرمین خالو گل ظہیر خان ،صدر تربیلا پریس کلب غازی ملک فضل کریم، جنرل سیکرٹری شبیر احمد و دیگر نے ونر و رنز اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں نقد انعامات و ٹرافیاں تقسیم کیں۔جبکہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دئیے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں