ہائر ایجوکیشن انٹر ورسٹی زون سی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لئے یونیورسٹی آف ہری پور کی بیڈمنٹن ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائل کا انعقاد

منگل 19 دسمبر 2023 19:19

ہائر ایجوکیشن انٹر ورسٹی زون سی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لئے یونیورسٹی آف ہری پور کی بیڈمنٹن ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائل کا انعقاد
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2023ء) ہائر ایجوکیشن انٹر ورسٹی زون سی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لئے یونیورسٹی آف ہری پور کی بیڈمنٹن ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائل کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن کے یہ ٹرائلز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ہری پور کے بیڈمنٹن حال میں یونیورسٹی آف ہری پور کے کوچ حسنین امین کی زیرنگرانی لیے گئے ان ٹرائلز میں یونیورسٹی آف ہری پور سے الحاق شدہ تمام بوائز کالجز کے کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ان ٹرائلز کے اختتام پر یونیورسٹی آف ہری پور کے کوچ حسنین امین اور کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ٹرائلز میں مجموعی طور پر یونیورسٹی آف ہری پور کی ٹیم کے لیے پانچ کھلاڑیوں کی سلیکشن کی گئی جو کہ 21دسمبر سے لے کر 24دسمبر تک یونیورسٹی آف صوابی میں منعقد ہونے والی انٹر ورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف ہری پور کی نمائندگی کریں گے۔\378

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں