ڈسٹرکٹ انٹر کلب چیمپئن شپ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ

منگل 13 فروری 2024 20:30

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) ہری پور کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انٹر کلب چیمپئن شپ میں منگل کے روز مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایچ سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سپر سٹار کلب نے شاہین گرین کلب کو 111 رنز سے شکست دی،دوسرے میچ میں سنٹرل سٹی کلب نے لکی سٹار کلب کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا،لکی سٹار کلب کی جانب سے ثاقب نے 86 رنز سکور کیے جبکہ سنٹرل سٹی کی طرف سے اسد نے 3وکٹ،اویس خان نے 75 رنز اور ستار خان نے 50 رنز سکور کئے۔

چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں ماجد شاہ سرکار کلب نے شاہین کلب کو8 وکٹوں سے شکست دی،شاہین کلب نے مقررہ اوورز میں 174 رنز بنائے،جواب میں ماجد شاہ سرکار کلب نے مطلوبہ سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،ماجد شاہ سرکار کلب کے زبیر نے 64 سکور کیے۔ چوتھے میچ میں ینگ سٹار ٹی اینڈ ٹی کلب نے سنٹرل سٹی گرین کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں