ہری پور، ڈسٹرکٹ انٹر کلب چیمپئن شپ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہو گیا

اتوار 18 فروری 2024 16:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2024ء) ڈسٹرکٹ انٹر کلب چیمپئن شپ میں مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ ہری پور کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ انٹر کلب چیمپئن شپ جاری ہے۔ ایچ سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے میچ میں سپر سٹار کلب نے شاہین گرین کلب کو 111 سکور سے شکست دے دی۔ دوسرے میچ میں سنٹرل سٹی کلب نے لکی سٹار کلب کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

لکی سٹار کلب کی جانب سے ثاقب نے 86 رنز سکور کئے جبکہ سنٹرل سٹی کی طرف سے اسد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سنٹرل سٹی کلب کے اویس خان نے 75 رنز اور ستار خان نے 50 رنز سکور کئے۔ چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں ماجد شاہ سرکار کلب نے شاہین کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شاہین کلب نے مقررہ اورز میں 174 رنز سکور کئے۔ جواب میں ماجد شاہ سرکار کلب نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ چوتھے میچ میں ینگ سٹار ٹی اینڈ ٹی کلب نے سنٹرل سٹی گرین کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں