ٹیکنالوجی بتدریج ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارے طلبہ کوبھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی انقلابی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونا پڑیگا،ڈاکٹر فتح مری

پیر 18 ستمبر 2023 19:03

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2023ء) سندھ زرعی یونیورسٹی میں منعقدہ آئی ٹی سی ٹیلنٹ شو کے دوران شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی بتدریج ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارے طلبہ کوبھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلابی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونا پڑیگا، موجودہ جدید دور میں سندھی زبان کو صرف کتابوں اور اخباروں میں محفوظ نہیں کیا جاسکتا، بلکہ عالمی سطح پر بقا کیلئے اسے جدید ٹیکنالوجی کی جانب منتقل کرنا پڑیگا، سندھ زرعی یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کے زیرمیزبانی آئی ٹی سی ٹیلنٹ شو 2023ء کے انعقاد کیا گیا جس کیلئے آئی ای ای ای کراچی سیکشن اور اسٹیپ کے تعاون کیا تھا، طلبا میں تقریری، گلوگاری، شاعری کے مقابلے، اسپیڈی پروگرامنگ، اسپیلنگ بی، ڈیبگنگ کے مقابلے کرائے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ ٹیکنالوجی بتدریج ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمارے طلبہ کوبھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلابی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونا پڑیگا، انہوں نے کہا دنیا اب مصنوعی ذہانت پر منتقل ہوچکی ہے اور زراعت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مداخلت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، سندھ لیگئویج اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اسحاق سمیجو نے کہا ہم مقابلاجاتی دور سے گزر رہے ہیں، اب تعلیم، ترقی، ثقافت اور ٹیکنالوجی میں ہمارا مقابلا کسی ایک ملک سے نہیں بلکہ ہم بحیثیت قوم پوری دنیا سے مدمقابل ہیں، انہوں نے کہا کہ تیزی سے کتابوں کی طرف دلچسپی کا رجحان کم ہو رہا ہے اور مستقبل میں اسکرین پر موجود زباں میں ہی قائم رہ سکیں گی، فیکلٹی آف ایگریکلچرل سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر اعجاز علی کھونہارو نے کہا کہ آئی ٹی میں مسقتبل میں مزید کئی انقلابی تبدیلیاں متوقع ہیں، ہماری پوری سرگرمیاں آئی ٹی کے بغیر نامکمل ہوں گی، اس موقع پرنیشنل ایکیوبیشن سینٹر حیدرباد کے پروجیکٹ ڈئریکٹر سید اظفر حسن نے آئی ٹی میں بزنس کے مواقع پر روشنی ڈالی، اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کے ڈئریکٹر ڈاکٹر میر سجاد ٹالپر، ڈاکٹر جام غلام مرتضی سھتو اور ڈاکٹر محمد یعقوب کوندھر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، انیل کمار، ڈاکٹر سھنی عباسی، ڈاکٹر ذوالفقار مہر اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر وائس چانسلر اور دیگر مہمانان نے تمام مقابلوں میں کامیاب طلبہ و طالبات اور منتظمین میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں