تعلیمی بورڈ حیدرآباد کا فرسٹ ایئر آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان

پیر 21 اکتوبر 2019 23:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے فرسٹ ایئر آرٹس کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔ ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی کے اعلان کے مطابق فرسٹ ایئر آرٹس کے امتحانات2019ء میں 7350طلبہ و طالبات شریک ہو ئے امتحانی نتائج میں تمام پرچوں میں کامیاب ہو نے والے طلبہ و طالبات کا تناسب33.96 فیصد ہے اور ان کی تعداد 2496ہے، پانچ پرچوں میں1630طلبہ و طالبات پاس ہوئے 4پرچوں میں 1047طلبہ وطالبات 3پرچوں میں 792طلبہ وطالبات 2پرچوں میں 444اور ایک پرچے میں 220طلبہ وطالبات پاس ہوئے۔

(جاری ہے)

82اسٹوڈنٹس تمام پرچوں میں فیل ہو گئے۔ 626کے نتائج مختلف وجوہات کی وجہ سے روک لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں