سندھ لا ء کا لج ،جنا ح لا ء کا لج اور ایو ریسٹ لا ء کا لج کے سالا نہ امتحا نا ت سندھ یونیورسٹی میں مقرر کرنے پر طلباء سخت پریشانی کا شکار

منگل 12 نومبر 2019 23:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) سند ھ یو نیو رسٹی جا مشورو سے ملحقہ حیدرآباد کے تین لا ء کا لجز سندھ لا ء کا لج ،جنا ح لا ء کا لج اور ایو ریسٹ لا ء کا لج کے سالا نہ امتحا نا ت کیلئے امتحانی سینٹر حیدرآباد کی بجائے سندھ یو نیو رسٹی جا مشورو میں مقر ر کر نے پر قانون کے طلبا ء سخت پریشانی کا شکار ہیں اور سندھ یو نیو رسٹی انتظا میہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اس حو الے سے حیدرآباد کے تینوں لا ء کا لجز کے طلبا ء نے 15نو مبر سے شروع ہو نے والے سالا نہ امتحا نا ت کے سلسلے میں حیدرآباد کے طلبا ء سے امتحا ن لینے کیلئے امتحانی سینٹر حیدرآباد کے بجا ئے سندھ یو نیو رسٹی جا مشورو میں قائم کر نے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اور سندھ یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر سمیت کالجز کے پرنسپلز کے خلاف سخت نعرے با زی کی ، امجد حسین ،جمشید سانگی ،محسن احمد اور اکبر علی سمیت دیگر طلبا ء نے بتا یا کہ ہر سال سندھ یو نیو رسٹی انتظامیہ کی جانب سے حیدرآباد کے لا ء کا لجز کے طلبا ء سے امتحا ن لینے کیلئے حیدرآباد میں ہی امتحا نی سینٹر قائم کیئے جا تے تھے لیکن اس سال تینوں لاء کالجز کے امتحا نی سینٹر سندھ یونیو رسٹی جامشورو میں قائم کیئے گئے ہیں جس کے سبب لا ء کا لجز کے طلباء سخت پر یشانی کا شکار ہیں اور اس حو الے سے سندھ ہائیکو رٹ میں پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ معاملے کا نو ٹس لیکر قانون کے طلباء کے امتحا نا ت کیلئے حیدرآباد میں ہی سینٹر قائم کیئے جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں