حیدر آباد، اے سیکشن پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، بھاری مقدار میں برانڈڈ شراب کی بوتلوں کی سپلائی ناکام بنادی

جمعرات 2 مئی 2024 22:31

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2024ء) اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں برانڈڈ شراب کی بوتلوں کی سپلائی ناکام بنادی ۔ایس ایچ او انسپکٹر منیر احمد عباسی کی اپنے سٹاف کے ہمراہ کارروائی اے سیکشن پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر چنگی ناکہ یونٹ نمبر 12 لطیف آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات سپلائرز بنام امان یوسفزئی عرف ارما اور راحیل شاہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنا تعلق منظم منشیات سپلائر گینگ سے ظاہر کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی دینے کے انکشافات کیے۔ اے سیکشن پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار منشیات سپلائرز کے قبضے سے 30 عدد برانڈڈ شراب کی بوتلیں پولیس تحویل میں لے لی گئی ۔گرفتار ملزمان کا مزید سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔اے سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں