سڑکوں کے درمیان میں کٹنگ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہی ویژنل کمشنر حیدرآباد

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ واسا حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ سڑکوں کے درمیان میں کٹنگ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہ دیں جبکہ سڑکوں کے اطراف یا فٹ پاتھ سائیڈ پر ٹیکنیکل طریقہ سے ڑوڈ اس طرح کٹنگ کریں جس سے سڑکیں متاثر نہ ہوں یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں واٹر کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سید سجاد حیدر شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عثمان طاہر ، اے ایم ڈی واسا سلیم الدین قریشی اور ایچ ایم سی کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈویزنل کمشنر حیدرآبا د کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیرات روز روز نہیں ہوتی ہیں جبکہ سڑکوں کی تعمیرات پر کثیر رقم بھی خرچ ہوتی ہے اور اس روڈ کٹنگ کی وجہ سے سڑکیں خستہ حال ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ شہر ہمارا اور آپ کا بھی ہے جبکہ اس کی صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی ذمہ داری بھی ہم پر عائد ہوتی ہے انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ واسا ، ایچ ایم سی اور سائیٹ کے تمام وہ معاملات جو واٹر کمیشن میں زیر التوا ہیں جن میں فراہمی و نکاسی آب ، غیر قانونی تجاوزات اور شہر کی صفائی ستھرائی شامل ہیں پر تفصیلی رپورٹ دیں تاکہ مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں