نیو عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ یونین کے صدر کی انتقامی کاروائیوں سے نجات دلا کر تحفظ فراہم کیا جائے،دکاندارمحمدعامر

اتوار 23 جنوری 2022 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء)نیو کلاتھ مارکیٹ کے دکاندارمحمد عامر نے مطالبہ کیا ہے کہ نیو عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ یونین کے صدر اسلم ایوب کی انتقامی کاروائیوں سے نجات دلا کر تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد عامر نے کہاکہ میری دکان کے ساتھ ایک غیر قانونی الماری رکھی ہوئی ہے جس کو ہٹانے کے لئے کئی مرتبہ یونین کے عہدیداروں کو شکایات کیں لیکن انہوں نے میری کوئی مدد نہیں کی بلکہ الماری کے مالک کا ساتھ دیتے ہوئے معالے سے ہاتھ اٹھا لیا،جس کے بعد اس نے مجبورا اینٹی انکروچمنٹ کے جج کو درخواست دی جنہوںنے تحقیقات کے بعد الماری کو غیرقانونی دے کر ہٹادیا، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد سے کلاتھ مارکیٹ یونین کے صدر اسلم ایوب میرے دشمن بن گئے ہیں، الماری واپس نہ لگانے کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انتظامیہ معاملے کا نوٹس لے اور تحفظ فراہم کرے، اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار اسلم ایوب ہوں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں