ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر بلدیہ پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا

منگل 23 اپریل 2024 22:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر بلدیہ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

بلدیہ پولیس نے ہالہ ناکہ گھمن آباد میں ذہنی معذور بچی(م)کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان شاہد اور ندیم کو مقدمے کے اندراج کے بعد گرفتار کر لیا اور ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

زیادتی کا شکار بچی کی والدہ کا موقف ہے کہ ملزمان شاہد اور ندیم بچی کو بھلا پھسلا کر مکان کی چھت پر لے گئے اور زیادتی کا۔نشانہ بنایا، ملزمان نے بچی سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی۔پولیس کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں