سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق حیدرآباد ریجن کے گیارہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈر جاری کئے جائیں، خالد قمبرانی

ہفتہ 11 مئی 2024 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پیپلز لیبر بیورو حیدرآباد ڈویژن کے صدر خالد قمبرانی اور لیبر بیورو کے رہنما محمد اعظم راجپوت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے 14 مارچ کو دیئے گئے فیصلے کے مطابق حیدرآباد ریجن کے گیارہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈر جاری کئے جائیں، سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے گیارہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے آرڈر جاری ہوئے ہیں، انہوں نے پیپلز لیبر بیورو کے ڈویزنل صدر خالد قمبرانی سے ملاقات کی اور بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو دوماہ گزر چکے ہیں, لیکن ادارے کی انتظامیہ مستقلی کے آرڈر جاری کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہی, اور ہم بھوک و افلاس کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں, اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو ہم خود سوزیاں کرنے پر مجبور ہونگی, خالد قمبرانی نے ملاقات میں ان گیارہ ملازمین جن میں ایک خاتو ن بھی شامل تھی ان ملازمین کو کوئی بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے منع کیا، خالد قمبرانی نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ ان پریشان حال گیارہ افراد کے مستقلی کے آرڈر فوری طور پر جاری کرکے سندھ ہائی کورٹ احکامات پر عمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں