ٹنڈومحمد خان ،آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کو 10 گھر بنوا کر دینے کا کام مکمل

ہفتہ 11 مئی 2024 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے گزشتہ دنوں ٹنڈو محمد خان روڈ پر واقع گوٹھ لکھا ڈنو بڑدی میں آتشزدگی کے حادثے کے بعد کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو فوری 10 گھر بنوا کر دینے کا اعلان کیا تھا جن کا کام مکمل ہو گیا ہے، میئر کاشف علی شورو نے خدمت کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے متاثرین کو جلد از جلد جھونپڑیاں تیار کر کے دینے کے اپنے وعدہ کو محض چند روز میں پورا کر دکھایا ہے۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کے واقعہ میں ایک خاتون کے جاں بحق ہونے اور بیشتر مکینوں کی جھونپڑیوں کے خاکستر ہونے کی اطلاع پر یکم مئی کو میئر حیدرآباد نے گاں کا دورہ کیا تھا، میئر کاشف شورو کی طرف سے گوٹھ لکھا ڈنو بڑدی کے متاثرہ خاندانوں کو حکومتی سطح پر مالی امداد کیلئے بھی کوشش کی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں