ٹائیفائیڈ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سماجی، سیاسی، ادبی، مذہبی، تعلیمی و دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اس کار خیر میں اپنا اہم کردار ادا کریں، ڈاکٹر لالہ

ہفتہ 11 مئی 2024 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر لالا جعفر نے کہا ہے کہ روشن پاکستان کی تکمیل اور اپنے بچوں کو موذی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ٹائیفائیڈ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سماجی، سیاسی، ادبی، مذہبی، تعلیمی و دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اس کار خیر میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

وہ ڈی ایچ او افس کے کانفرنس ہال میں سماجی تنظیموں کی صحت کے شعبہ میں عمدہ کارگردکی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب میں یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و جنرل سیکرٹری سید فہیم الدین۔ بھائی خان ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین آرائیں، تنظیم خادم انسانیت کے سجاد احمد، سونی دھرتی کے مختیار احمد، حاجی کوثر سلاوٹ سمیت سماجی تنظیموں کے نمائندے، محکمہ صحت کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او ڈاکٹر لالہ جعفر نے کہا کہ ٹائیفائڈ مہم جو کہ 13 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی اس مہم میں حیدراباد کے 12 لاکھ نو ماہ سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کو ویکسینیشن کی جائے گی جس کے لیے ایک ہزار 53 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 84 ای پی ائی سینٹر فری میں حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ خسرہ کا ایک متاثر بچہ اپنے ارد گرد کے تمام بچوں کو متاثر کر سکتا ہے لہذا جہاں خسرہ سے متاثر بچہ موجود ہو تو فوری طور پر ہماری ہیلپ لائن کو اطلاع دیں تاکہ بروقت اس وبائی امراض پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹائیفائڈ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس کے سو فیصد نتائج حاصل ہو سکیں، بعد ازاں مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں