محمد مٹھل شیخ سپرنٹینڈنگ انجنیئرآپریشن ،عبدالستار سوہو مینجر سی ایم اینڈاو حیسکو مقرر

منگل 25 ستمبر 2018 22:46

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء)حیسکو ترجمان کے مطابق محمد مٹھل شیخ کو (S.E ) سپرنٹینڈنگ انجنیئرآپریشن سرکل لاڑ اور عبدالستار سوہو کو مینجرCM&O (سی ایم اینڈاو ) حیسکو مقررکیاگیا ہے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن حیسکو احمد سعید سولنگی نے آرڈ جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ دونوں افسران ترقی ملنے پر سیپکو سکھر تعینات ہوئے تھے ، جس کے بعد (PEPCO) پیپکو نے ان دونوں سپرنٹینڈنگ انجیئرز کا تبادلہ سیپکو سکھر سے حیسکو حیدرآباد کردیا ہے،جس کے بعد آج ان کے حیسکو حیدرآباد میں تعیناتی کے آرڈر جاری کیئے گئے ہیں، چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو رحم علی اوٹھو و دیگر سینئر افسران نے محمد مٹھل شیخ اور عبدالستار سوہو کی حیسکو میں واپسی اور تعیناتی کے آرڈر جاری ہونے پر ان کو مبارکباد دی ہے اور ان کو ہدایات کی ہیں کہ حیسکو کی ترقی کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کریں ، جبکہ سپرنٹینڈنگ انجنیئر لاڑ کے عہدے پر کام کرنے والے الطاف میرانی ایک ماہ کی چھٹی پر ہیںدونوں افسران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں